جلد کشمیریوں کی آزادی کا سورج طلوع ہو گا: برجیس طاہر 

سانگلاہل(نمائندہ نوائے وقت)سابق وفاقی وزیر امور کشمیر،گلگت  بلتستان چوہدری برجیس طاہر ایم این اے نے کہا ہے کہ یوم عاشور ہر سال اسلامی تاریخ کے اس لازوال واقعے کی یاد دلاتا ہے، جب نواسہ رسولؐ نے حق اور باطل کی لڑائی میں اپنے اور اپنے رفقاء کی جانوں کا نذرانہ دیکر حق کو حقیقی فتح سے سرفراز کیا، وہ اپنے پبلک سیکرٹریٹ میںصحافیوں سے خصوصی گفتگو کررہے تھے،اس موقعہ پر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ننکانہ کے ضلعی صدر چوہدری علی طارق چیمہ،سٹی صدر ملک ماجد علی اور چوہدری عابد حسین جٹ بھی موجود تھے، چوہدری محمد برجیس طاہر نے مزید کہا کہ  وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کے لہو سے آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔ مقبوضہ کشمیر میں نہتے عزاداروں پرظلم و ستم یزیدی سوچ کا تسلسل ہے، نہتے کشمیریوں کا جابر قوتوں کے سامنے سینہ سپر ہوناہی اسوہ حسینی ؓ ہے۔ ، کشمیری عوام سید الشہداء حضرت امام حسین ؑ کے فلسفہ شہادت پر عمل کرتے ہوئے مسلسل اپنوں کی قربانیاں دیتے چلے آ رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...