جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی)معروف سیاسی سماجی شخصیت چوہدری طارق محمود گجر آف نبی پورہ نے کہا ہے کہ دنیا دیکھ رہی ہے کون امن اور کون جنگ چاہتا ہے ؟ پاکستان نے پائیدار قیام امن کیلئے پہلے بھی ہاتھ بڑھایا اور اب بھی امن کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے بھارت کشمیر پر بزور طاقت اپنا قبضہ برقرار رکھنا چاہتا ہے مگر کشمیری عوام بھارتی جارحیت برداشت کرنے کو تیار نہیں، اپنے ایک بیان میں چوہدری طارق محمود گجر نے کہا کہ پاکستان مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کا سفیر بن کر پوری دنیا میں ان کی آواز پہنچا رہا ہے۔