اورنج لائن میٹرو ٹرین کو چلانے کیلئے تاریخ میں ایک بار پھر تبدیلی کا امکان

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)اورنج لائن میٹرو ٹرین کو چلانے کیلئے تاریخ میں ایک بار پھر تبدیلی کا امکان ہے۔پاکستان کا سب سے بڑا ماس ٹرانزٹ منصوبہ اورنج لائن کو چلانے کیلئے تاریخ پر تاریخ دینے کا سلسلہ نہ تھم رہا۔ 27.1کلومیٹر طویل اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پر کام 2015ء میں شروع ہو اجسے معاہدے کے مطابق ستائیس ماہ میں مکمل ہونا تھا،عدالتی حکم امتناعی پر بائیس ماہ کی تاخیر سے دو سال تین ماہ میں ختم ہونے والا منصوبہ تاخیر ہوتے پانچ سال پر پہنچ گیا۔ اورنج لائن ٹرین منصوبے میں مسلسل تاخیرسے لاگت میں بھی کئی گنااضافہ ہورہا ہے،عوام کامطالبہ ہے کہ اورنج لائن ٹرین کا التواء شدہ کام فوری مکمل کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن