بھکھی (نامہ نگار )واقعہ کربلا حق وسچ کیلئے دی جانے والی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے ہمیں اس وقت کے یزیدوں کا مقابلہ کرنے کیلئے اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار ضلعی رہنما تحریک انصاف اور عمران خان کے دیرینہ ساتھی میاں جاوید اقبال وٹو نے تقریب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ واقعہ کربلا ہمیں عظیم قربانیوں کا درس دیتا ہے یہ ہی حق وسچ کا راستہ ہے۔