قصور: زمین کا تنازعہ ‘ مخالف نے کلہاڑی کے وار کر کے ایک شخص کو قتل کردیا 

Sep 01, 2020

قصور (نمائندہ نوائے وقت)مہدی پور میں زمین کے تنازعہ پر ایک شخص کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا گیا۔مہدی پور کے رہائشی پچیس سالہ تنویر احمد کو زمین کے تنازعہ پر ملزم خلیل احمد نے کلہاڑی کے بری طرح وار کرکے شدید زخمی کردیا جس کو بعد میں علاج کے لیے آر ایچ سی چھانگا مانگا میں منتقل کردیا گیا مگر دوران علاج ہی وہ جاں بحق ہوگیا پولیس تھانہ چھانگا مانگا مصروف کاروائی ہے۔

مزیدخبریں