لا ہو ر(نمائندہ خصوصی) سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے ڈرائیونگ لائسنس سنٹر کا وزٹ کرکے اپ گریڈیشن کا جائزہ لیا۔علاوہ ازیں سی ٹی او نے ٹریفک کی روانی کا جائزہ لینے کیلئے مختلف سیکٹرز کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے ماڈل ٹائون، کاہنہ، اچھرہ، ڈیفنس، مزنگ سیکٹر میں ٹریفک کی روانی کا جائزہ لیا اور ناقص ڈیوٹی پر متعدد سیکٹر انچارجز کو وارننگ دیتے ہوئے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
سی ٹی او کا ڈرائیونگ لائسنس سنٹر، مختلف سیکٹرز کا دورہ
Sep 01, 2020