لاہور (کامرس رپورٹر) یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے مختلف اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر سرف، کیچپ، صابن، درجہ دوم کا کوکنگ آئل، نوڈلز 2 روپے سے لے کر 15 روپے تک مہنگے کر دئیے گئے۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈ کے سرف کی قیمت میں 5 روپے فی کلو تک کا اضافہ کر دیا گیا۔ درجہ دوم کے کوکنگ آئل کی 3 لیٹر کی بوتل کی قیمت میں 30 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔ مختلف برانڈ کے برتن دھونے والے صابن 2 روپے سے لے کر 6 روپے تک مہنگے ہوگئے۔ مختلف کمپنیوں کے کیچپ 15 روپے تک مہنگے ہو گئے۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف کمپنیوں کے نوڈلز 2 روپے تک مہنگے ہوگئے۔مختلف کمپنیوں کے شیمپو کی قیمت میں 15 روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا۔ مختلف کمپنیوں کے صابن 2 روپے تک مہنگے ہو گئے۔