جنوبی وزیرستان میں سرچ آپریشن، دہشت گردون کی فائرنگ، 3 فوجی شہید، 4 زخمی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) جنوبی وزیرستان میں سرچ آپریشن کے دوران  دہشت گردوں کی طرف سے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ سے پاک فوج کے  تین  جوان شہید  اور چار زخمی ہو گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے صوبیدار ندیم، سپاہی سلیم اور لانس نائیک مصور شہید ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں 4 جوان زخمی بھی ہوئے۔ سینیٹر رحمان ملک نے جنوبی وزیرستان میں دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے افسران و جوانوں کے عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ شہداء کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائیگا، دشمن اپنی ناپاک عزائم میں ناکام ہوگا،سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...