نئی دہلی(نوائے وقت رپورٹ)بھارت کے سابق صدر پرناب مکھرجی 84 برس کی عمر میں چل بسے ہیں، وہ کرونا پازیٹو آنے کے بعد ہسپتال میں داخل تھے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پرنب مکھرجی کی موت کی تصدیق ان کے بیٹے ابھیجیت مکھرجی نے کردی ہے۔بھارت کے سابق صدر کو فوج کے ریسرچ اینڈ ریفرل ہسپتال میں 10 اگست کو داخل کرایا گیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پرنب مکھر جی انتہائی نگہداشت میں تھے، ان کے پھیپھڑوں میں انفیکشن اور گردے میں خرابی کا علاج جاری تھا۔دوران علاج ان کی صحت میں کوئی بہتری نہیں آرہی تھی اور وہ مسلسل گہری بیہوشی میں تھے،میڈیا رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعت انڈین نیشنل کانگریس سے تعلق رکھنے والے پرنب مکھرجی کا سیاسی کیریئر 5 دہائیوں طویل تھا۔وہ 25 جولائی 2012 سے 25 جولائی 2017 کے دوران بھارت کے 13ویں صدر کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دیتے رہے۔
بھارت کے سابق صدر پرناب مکھر جی کرونا س ے چل بسے
Sep 01, 2020