مشکلات میں خلوص دل سے توبہ استغفار کرنی چاہئیے:صاحبزادہ دائود رضوی

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) امیر جماعت رضائے مصطفے پاکستان صاحبزادہ محمد دائود رضوی نے کہا ہے کہ آفات و بلیات اور مصائب و مشکلات میں اللہ اور اسکے پیارے حبیب ﷺ کی بارگاہ کی طرف ہی متوجہ ہوناچاہئیے اور خلوص دل سے توبہ استغفار کرنی چاہئیے اسی میں سب کی بھلائی و بہتری ہے انہوں نے کہاکہ کراچی و بعض دیگر مقامات میں بارش کی وجہ سے تباہی و بربادی کی ایک وجہ موجودہ وسابقہ حکمرانوں کی نا اہلی کرپشن بھی ہے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کا فرض ہے کہ وہ بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہونے والے شہریوں کی بھرپور مدد کرے اور ان کی بحالی کیلئے تمام تر اقدامات عمل میں لائے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن