اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے مابین تعلقات کی بنیاد مشترکہ روایات، مذہبی اقدار اور سماجی مماثلتوں پر ہے، پارلیمانی سطح پر وفود کے تبادلوں اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے باہمی تعاون اور رابطوں کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے، متحدہ عرب امارات پاکستان میں تجارتی اوراقتصادی شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائد ہ اٹھا سکتا ہے۔ پیر کو سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے متحدہ عرب امارت کے سفیر حامد عبید الزابی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں چیئرمین سینیٹ نے دونوں ملکوں کے مابین اقتصادی ترقی کی خاطر رابطوں اور دونوں ملکوں کے مابین اقتصادی ترقی کی خاطر رابطوں کے فروغ پر زور دیا۔ چئیرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے مابین تعلقات کی بنیاد مشترکہ روایات، مذہبی اقدار اور سماجی مماثلتوں پر ہے۔ پارلیمانی سطح پر وفود کے تبادلوں اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کیلئے باہمی تعاون اور رابطوں کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات پاکستان میں تجارتی اوراقتصادی شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائد ہ اٹھا سکتا ہے۔ آئی پی یو کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے پر چیئرمین سینیٹ نے متحدہ عرب امارات سے حمائت حاصل کرنے کیلئے متحدہ عرب امارات کی قیادت سے رابطہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔آئی پی یو، ایشیائی پارلیمانی اسمبلی اور دیگر اہم فورمز پر مثالی تعاون پایا جاتا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا کرونا وبا کے دوران خیال رکھنے پر متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ سطح پر وفود کے تبادلوں میں تیزی لانا ہوگی۔متحدہ عرب امارات کے سفیر نے پاکستان کی حکومت کی جانب سے کرونا وبا پر قابو پانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کے باعث مشکلات پیدا ہوئیں لیکن حکومتی اقدامات لائق تحسین ہیں۔ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو انتہائی اہم سمجھتے ہیں۔تجارتی تعاون میں اضافے کے لئے مشترکہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔
چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی کی متحدہ عرب امارت کے سفیر سے ملاقات
Sep 01, 2020