راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ نصیر آبادکے علاقے میں سرکاری گاڑی میں رقم کی ادائیگی کے بغیر پٹرول ڈلوانے کے معاملے پرسی پی اوراولپنڈی محمد احسن یونس نے گشت افسر اور پولیس ڈرائیور کو معطل کر دیادوران انکوائری موبائل آفیسر اور ڈرائیور عابدقصوروار پائے گئے جن کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔