پاکستان کی حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کے ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی مذمت

پاکستان نے حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کے ابھا ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتحادی افواج نے حوثی ملیشیا کے ابھا ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ واقعہ میں افراد کے زخمی  ہونے  اور مسافر جہاز کو نقصان پہنچنے پر افسوس ہے۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔ حملے عالمی قانون کی خلاف ورزی اور خطے و سعودی عرب کی سلامتی و امن کیلئے خطرہ ہیں۔خودمختاری وجغرافیائی سالمیت کو لاحق ہر خطرے کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی اور حمایت کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن