اسلام آباد پناہ گاہ میں امریکی فوجیوں کی تصویر جعلی ہے: سینیٹر فیصل جاوید 

لاہور (نیٹ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید خان نے اسلام آباد کی پناہ گاہ میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کی جعلی تصویر پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ گزشتہ روز ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھاکہ امریکی فوجی اسلام آباد کی پناہ گاہ میں موجود ہیں اور کھانا کھا رہے ہیں۔ یہ تصویر مکمل طور پر جعلی ہے اور اس کو فوٹو شاپ کیا گیا ہے۔ یہ تصویر 28 نومبر 2013 کو افغانستان کے بگرام ائیربیس میں ایک تقریب کی ہے۔ اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید نے بھی شدید ردعمل دیا اور تصویر کو جعلی قرار دیا۔ انہوں نے قرآن پاک کی آیت کا ترجمہ پوسٹ کیا اور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ احساس پناہ گاہوں کو متنازع نہ بنائیں۔

ای پیپر دی نیشن