ریورراوی پراجیکٹ،حکم امتناعی کیخلاف حکومتی درخواستیں خارج،5لاکھ جرمانہ 

Sep 01, 2021

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) جسٹس شاہد کریم نے ریور راوی اربن پراجیکٹ کیلئے زرعی اراضی ایکوائر کرنے سے متعلق حکم  امتناعی کیخلاف متفرق درخواستیں خارج کر دیں اور عدالت نے پنجاب حکومت کو 5 لاکھ جرمانہ کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے بار بار حکم امتناعی کیخلاف متفرق درخواستیں دائر کرنے پر پنجاب حکومت کو 5 لاکھ روپے جرمانہ اور سخت برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے کیس کو مذاق بناکر رکھ دیا۔ جسٹس شاہد کریم نے سی ای او ریور راوی پراجیکٹ کو طلب کیا۔ سی ای او عدالت کے حکم پر پیش ہوئے تو معزز جج نے ریمارکس دیئے کہ آپ بار بار وکیل تبدیل کر کے درخواستیں دائر کر رہے ہیں۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ آپ کا کیس بد نیتی پر مبنی ہے۔ عدالت نے حکم امتناعی کو ختم کرنے سے متعلق حکومت کی تمام درخواستیں خارج کرتے ہوئے سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ 

مزیدخبریں