ائرچیف سے مراکش  سے سفیر کی ملاقات‘ باہمی تعاون مزید بڑھانے کا عزم 

Sep 01, 2021

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے مراکش کے سفیر محمد کرمونی نے انکے دفتر میں ملاقات کی- پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سفیر محمد کرمونی نے پیشہ ورانہ مہارت اور ایوی ایشن انڈسٹری میں خود انحصاری کی طرف گامزن پاک فضائیہ کی تعریف کی۔ ایئر چیف نے کہا کہ پاکستان اور مراکش کے مابین دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتہ قائم ہے جو دونوں فضائی افواج کے مابین مضبوط روابط کا مظہر ہے۔  خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

مزیدخبریں