لاہور(سٹی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے سڑکوں پر جوکر بن کر ماں کی بیماری کا علاج کرنے والی میڈیکل کی طالبہ کی مالی امداد کی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے فیصل ٹاؤن میں میڈیکل کی طالبہ کو مالی امداد کا چیک دینے کے لئے ان کے گھر خود گئے۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے 50 ہزار کی مالی امداد کا چیک دے دیا۔ اور سول ڈیفنس میں ڈیلی ویجز پر نوکری کا لیٹر بھی دے دیا۔