اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل ڈویژن بنچ نے چیئرمین سینیٹ الیکشن کے خلاف یوسف رضا گیلانی کی انٹرا کورٹ اپیل میں پریذائیڈنگ افسر کے وکیل کی عدم دستیابی پر سماعت ملتوی کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر، یوسف رضا گیلانی کے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت پیش ہوئے جبکہ پریذائیڈنگ افسرکے وکیل بیرسٹر محمد علی سیف عدالت پیش نہ ہوئے اور ان کے معاون وکیل نے عدالت سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے بتایاکہ بیرسٹر محمد علی سیف کی طبیعت ناساز ہے جس کے باعث عدالت پیش نہیں ہوسکتے، عدالت نے استدعا ملتوی کرتے ہوئے سماعت28ستمبر تک کیلئے ملتوی کردی۔