قومی حکومت،شہباز شریف کی تجویزبے وقت کی راگنی ہے،نیئر بخاری 

Sep 01, 2021

  اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سیدنیئر حسین بخاری نے شہباز شریف کے قومی حکومت سے متعلق بیان پر کہا ہے کہ ثابت ہوا کہ پی ڈی ایم تحلیل ہو چکی ہے ۔شہباز شریف کا بیان پی ڈی ایم تابوت  میں آخری کیل کے مترادف ہے نیر بخاری نے مزید کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی قومی حکومت تجویز بے وقت کی راگنی ہے قومی حکومت  سیاست میں کمزور اور  لنگڑے گھوڑوں کی امید ہو سکتی ہے نیر بخاری پیپلز پارٹی مطلق العنانہ زہنیت حکومت سے نجات اور فوری انتخابات چاہتی ہے چیرمین بلاول بھٹو زرداری پارلیمنٹ کے اندر اور بائر حقیقی اپوزیشن لیڈر کا کردار ادا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آج بھی پی ڈی ایم کے ایکشن پلان کی پابند اور  کاربند  ہے۔

مزیدخبریں