؎اسلام آباد(نا مہ نگار)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر ھذال حمود العتیبی سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔حافظ طاہر محمود اشرفی نے جامعہ کی خدمات کو سراہا اور یونیورسٹی میں ایک عظیم الشان مسجد کے قیام کا تحفہ دینے پر خادمین حرمیں شریفین کا شکریہ ادا کیا۔ صدر جامعہ کی محنت کو سراہتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ یونیورسٹی ان کی قیادت میں دوگنی رفتار سے ترقی کرے گی۔ دریں اثناء اپنے ایک ٹو یٹ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطی امور اور پاکستان علماکونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے افغان قوم کو غیر ملکی افواج کے انخلا پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تبارک و تعالی اس عظیم کامیابی کو افغانستان اور اس خطہ اور عالم اسلام کے لئے مبارک بنا دے۔ انہوں کہا کہ پاکستانی قوم کا واضح پیغام ہے کہ افغانستان کا امن پاکستان کا امن ہے۔ ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان اور اس کے آلہ کار سب کابل سے بھاگ چکے، میرے وطن پہ دہشت گردی کی جنگ مسلط کرنے والوں کو کہیں پناہ نہیں مل رہی، امر اللہ صالح آج افغان سرزمین ہی تم پر تنگ ہو چکی ہے۔
حافظ طاہر اشرفی کی صدراسلامی یونیورسٹی سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
Sep 01, 2021