اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سے ڈاکٹر عشرت حسین نے الوداعی ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات کو عشرت حسین نے ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق کابینہ کمیٹی کی کارکردگی اور فیصلوں سے متعلق کتاب پیش کی، کتاب میں اخراجات میں کمی اور ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق حکمت عملی وضع کی گئی ہے، ان سفارشات پر عمل درآمد کے ذریعے نہ صرف اداروں کی خامیاں دور کی جا سکیں گی بلکہ اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔