اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ مصنوعی ذہانت کاشعبہ چیلنجوں سے بھرپورہے اور ہمارے نوجوانوں کوان چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے تیارہوناپڑے گا، ملک کوترقی،خوشحالی کے راستے پرگامزن کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی اورمہارت سے لیس نوجوانوں کی ضرورت ہے ، حکومت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بہت اہمیت دے رہی ہے اور نوجوانوں کوہنرفراہم کرنے کیلئے ڈی جی سکلز اورکامیاب جوان کے تحت کئی پروگرام شروع کئے ہیں تاکہ یہ نوجوان ہماری سماجی اوراقتصادی ترقی میں اپنا کلیدی کرداراداکرسکے۔ منگل کویہاں نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے سینٹرفارآرٹیفیشل انٹیلی جنس کے زیراہتمام آرٹیفیشل انٹلی جنس ٹیک کورس 2021 کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرمملکت نے کہاکہ سائنس وٹیکنالوجی کے شعبہ میں تحقیق اور اختراعی ٹیکنالوجیزسے بھرپوراستفادہ کرنے والی اقوام ہی ترقی کی منازل تیزی سے طے کرسکتی ۔ تقریب سے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شائستہ سہیل نے بھی خطاب کیا۔
مصنوعی ذہانت کاشعبہ چیلنجوں سے بھرپورہے،صدرعارف علوی
Sep 01, 2021