پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ واپس لیے بغیر ادا نہیں کیا جائیگا: سلطان محمود ملک

Sep 01, 2021

ملتان (نیوز رپورٹر)قومی تاجر اتحاد جنوبی پنجاب پاکستان کے صدر سلطان محمود ملک، چیئر مین چوہدری شوکت علی خان، ملتان سٹی کے صدر ملک اقبال جاوید، ضلع ملتان کے صدر مقبول کھوکھر، جنرل سیکرٹری ملتان شیخ محمد سلیم، ضلعی جنرل سیکٹری سید آصف شاہ، ملک امجد سیال ملک اقبال ڈوگرشیخ محمد عمر نے کہا ہے کہ جب تک حکومت پراپرٹی ٹیکس میں ظالمانہ اضافہ کو واپس نہیں لے گی کوئی تاجر پراپرٹی ٹیکس ادا نہیں کریگا، پراپرٹی ٹیکسوں میں 500فیصد تک اضافہ کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چھوٹے شٹرگیٹ والے تاجروں سے اس سال پراپرٹی ٹیکس نہ لیا جائے  اگر زبردستی پراپرٹی ٹیکس وصول کر نے کی کوشش کی تو حالات کی خرابی کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ 

مزیدخبریں