میوہ شاہ قبرستان میں مزدوروں کولوٹنے والا 4رکنی ڈکیت گروہ

کراچی (وقائع نگار)گودام ایریا نزد ازان کانٹا میوہ شاہ قبرستان میں مزدوروں کو لوٹنے والے 4 رکنی ڈکیت گروہ کوگرفتارکرلیا،منگل کی صبح ایک بجے پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ 4 مسلح ملزمان جہان آباد میں واقع گودام ایریا ازان کانٹا میوہ شاہ قبرستان میں مزدوروں کو لوٹ رہے ہیں،ایس ڈی پی او پاک کالونی غلام اکبر چانڈیو و ایس ایچ او انسپیکٹر فدا خان کی سربراہی میں پولیس نے بروقت موقع پر پہنچ کر گودام ایریا میں موجود ملزمان کا گھیرائوکیا،پولیس پارٹی نے لوٹا ماری میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے تین پستول بمعہ راونڈ، لوٹے گئے 07 موبائل فون اور 750  روپے برآمد ہوئے،ملزمان کی شناخت ، شاکر ولڈ  مٹھو خان ،شارخ خان ولد عبد الغفور ،یاسر ولد محمد حسین کے ناموں سے ہوئی جبکہ فرار ملزم شاہد کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں،ملزمان اس سے قبل بھی متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں،ملزمان کے خلاف مقدمات الزام نمبر 259/2021 بجرم دفعہ 392/397/34، مقدمہ الز ام
 نمبر 263/2021 بجرم دفعہ 392/397/34، مقدمہ الزام نمبر 260/2021 بجرم دفعہ 23)(1)A؟ مقدمہ الزام نمبر 261/2021 بجرم دفعہ 23(1)A, مقدمہ الزام نمبر 262/2021 بجرم دفعہ 23(1)A کا اندراج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...