اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)اسلام آباد ٹریفک پولیس نے سیفٹی فرسٹ مہم کا آغازکردیا جس کے تحت اسلام آباد ٹریفک پولیس نے چار خلاف ورزیوں پر سخت کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے ایس ایس پی ٹریفک سید کرار حسین نے کہا کہ اسلام آباد کے معزز شہریوں کی زندگی کا تحفظ ہماری اولین ترجیح اور شہریوں کے محفوظ سفر کو یقینی بنانا ہمارا عزم ہے اسلئے چار خلاف ورزیوں لین وائیلیشن، سیٹ بیلٹ وائیلیشن، موبائل فون وائیلیشن اور ہیلمٹ وائیلیشن برداشت نہیں کریں گے .
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے سیفٹی فرسٹ مہم کا آغازکردیا
Sep 01, 2021