کراچی (وقائع نگار) انسداد دہشت گردی کراچی کی عدالت جوڈیشل کمپلیکس میں سماعت کے دوران عدالت نے 24نومبر 2019 کو شاہ فیصل کالونی میں ہونے والے پولیس مقابلہ کو مشکوک قرار دے دیا،عدالت نے عدم شواہد کی بناء پر دو ملزمان عرفان عرف یاری اور سیف علی خان کو بری کردیا ،عدالت نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو پولیس پارٹی اور گواہاں کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیا ،عدالت نے کہاکہ پولیس اہلکار وقار احمد،محمد سفیان،انسپکٹر طارق چوہدری اور گواہاں نے جان بوجھ پر شواہد مسخ کئے،پتہ نہیں کیوں ایسے پولیس والے کو انوسٹی گیشن یا آپریشن میں تعینات کیا جاتا ہے،ایڈیشنل آئی جی کراچی پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کرکے ایک ماہ میں رپورٹ پیش کریں،عدالت نے کہاکہ گواہاں کے بیانات تضادات پر مشتمل ہیں۔
کراچی میں ایک اور مقابلہ مشکوک،پولیس پارٹی کے خلاف کاروائی کا حکم
Sep 01, 2021