کراچی (وقائع نگار)کراچی میں منشیات فروشی کے363 اڈے پولیس کی سرپرستی میں چلائے جانیکا انکشاف ہوا ہے،سندھ پولیس کی اسپیشل برانچ کی رپورٹ میں کراچی پولیس کے 100 سے زائد افسران واہلکاروں پر منشیات فروشوں سے بھتہ لینے اور منشیات کے اڈوں کی سرپرستی کرنے کا الزام لگایا گیا ہے،رپورٹ کے مطابق ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پیز سے لے کر نیچے تک افسران و اہلکار آنکھیں بندکرنیکے عوض بھاری رشوت لیتے ہیں،اسپیشل برانچ کی تیار کردہ فہرست میں شامل افسران و اہلکار ضلع جنوبی سے 28 ، سٹی میں 42 کورنگی میں 15، ایسٹ میں 20، ملیر میں 4 ،ضلع سینٹرل میں 169 اور ضلع ویسٹ میں منشیات کے 87 اڈوں کو چلوانے کے لیے بھتہ وصول کرتے ہیں،اسپیشل برانچ نے منشیات فروشوں کی سرپرستی کرنے والے افسران و اہلکاروں کی فہرست تیارکرکے آئی جی سندھ کو ارسال کردی ہے۔