اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں ’’دوستریم تھری‘‘ نیشنل کائونٹر ٹیررازم سنٹر (این سی ٹی سی) پبی میں اختتام پذیر ہو گئیں، ان مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کی مسلح افواج کے مابین انسداد دہشتگردی شعبے میں کوآرڈینیشن کو مضبوط اور بہتر بنانا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشقوں میں دونوں ممالک کے دستوں نے یرغمالی ریسکیو، کمپائونڈ کلیئرنس، ہیلی ریپلنگ اور کلوز کواٹر بیٹل کی مشقوں میں حصہ لیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل ملٹری ٹریننگ میجر جنرل احسن گلریز تھے جب کہ قازقستان کے اعلی عسکری حکام بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ کے فوجی حکام موجود تھے۔ یاد رہے کہ مشترکہ مشقیں دونوں افواج کے درمیان 2 سالہ مشقوں کے پروگرام کے تحت منعقد کی گئی ہیں، اس ضمن میں پہلی مشقیں 2017 میں پاکستان میں جب کہ دوسری2019 میں قازقستان میں منعقد ہوئیں اور تیسری مشقیں دوبارہ پاکستان میں ہوئیں۔
پاکستان ا ور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں ’’د وستریم تھری‘‘ اختتام پذیر
Sep 01, 2021