آلودگی پھیلانے والے کباڑیوں کے خلاف  کریک ڈائون

ٹنڈوالہ یار (نامہ نگار ) شہریوں کی جانب سے مختلف شکایات موصول ہونے  پر ضلعی انچارچ ادارہ تحفظ ماحولیات  ٹنڈوالہ یار شاہ خالد کی سربراہی میں ماحولیاتی انسپکٹروں ریاض زئی ،اور فرحان خانزادہ نے ٹنڈوالہ یار سٹی  میں ماحولیاتی خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف کاروائی کی اور ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے کباڑیوں کو تنبیہ کی اوربتایاکہ پرانا سامان مختلف بیماریاں پھیلنے کا باعث بنتا ہے اور اس کے دھوئیں سے سانس لینے میں دشواری اورپھیپھڑوں کے کینسر جیسی موذی بیماریوں میں اضافہ ہوتا ہے۔  اس موقع پرسیپا کے ضلعی انچارچ  شاہ خالد نے دوکان مالکان کو اس قسم کے غیر قانونی کام کو بند کرنے کی ہدایت دی اور دوکان مالکان نے اس کام کو بند کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ادارہ تحفظ ماحولیات کے ضلعی انچارج شاہ خالد  نے دوکان مالکان کو کہا کہ آپ اپنی دوکانوں کو ماحولیاتی قوانین 2014 کے مطابق چلائیں اگر ان دوکانوں پر  دوبادہ  ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی  ہوئی تو  سیپا ایکٹ 2014 کے مطابق سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مقدمے سے دستبردار ی  کیلئے دھمکیاں

ای پیپر دی نیشن