تھر میں باران رحمت  برس گئی‘ ندیاں پھر سے بہنے لگیں

تھرپارکر (نامہ نگار) 2 ماہ کے عرصے کے بعد تھرپارکر میں ہونے والی بارش نے تھری باشندوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں۔ تھرپارکر کی تحصیل: ننگرپارکر، ڈیپلو، اسلام کوٹ چھاچھرو کے مختلف دیہات میں گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی تیز بارش ہوئی،  اسی سلسلے میں تھری کاشتکاروں خدابخش، سکیلدھو بجیر، پراگو کولھی و دیگر کا کہنا تھا کہ بارشیں نہ ہونے کے باعث آباد کی ہوئی زمینوں پر فصلیں سوکھ رہیں تھی، مختلف علاقوں میں ہوئی بارش سے ناپید ہونے والی فصلوں کو کچھ قدر سہارا ملے گا، جہاں بارش زیادہ تھی وہاں کاشت کی ہوئی زمینیں پھر سے آباد ہونگی۔ دوسری جانب تحصیل ننگرپارکر میں 30 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، کارونجھر پہاڑ کے دامن سے سوکھی ندیاں پھر سے بہنے لگی ہیں لوگ موسم کا مزا لیتے ہوئے تفریح میں مصروف ہوگئے۔ جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کے آئندہ روز تک بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن