جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی) انجمن تاجران اسٹیڈیم شاپنگ سنٹر کے صدر میاں شاہد اسلم جالندھری اور جنرل سیکرٹری محمد احمد نے کہا ہے بھارت سمیت بعض اسلام فوبیا میں مبتلا قوتیں عالم اسلام کے قلعے پاکستان میں شگاف ڈالنے ،ہماری قومی وحدت کو نقصان پہنچانے اورمقبوضہ کشمیر وفلسطین کے مسئلوں پر اٹھتی ہوئی ہماری آواز کو مدھم کرنا چاہتے ہیں موجودہ حکومت کی جرات مند انہ سفارتی پالیسیوں کی بدولت پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے جو ملک دشمن قوتوں کو گوارہ نہیں۔