گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ مدارس اور دینی حلقوں کی آواز کو کسی صورت دبنے نہیں دیں گے،معروف عالم دین حافظ محمد مشتاق احمد سلطانی مرحوم منفرد سفیر رسول اور بلند پایہ خطیب تھے،دین اسلام کی اشاعت اور تحفظ ناموس رسالت کیلئے آپ کی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،مرحوم کے قل کا ختم آج 9 بجے دن محلہ چاہ حبیب نزد الراعی ہسپتال جناح روڈ میں ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ،مفتی غلام نبی جماعتی،پیرسید فدا حسین شاہ حافظ آبادی، صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،حافظ امتیاز احمد سلطانی،غلام یاسین سلطانی،محمد مظہر سلطانی،حافظ محمد امین سلطانی،قاری خالد محمود کیلانی،علامہ محمد عمر صدیقی،مفتی محمد کریم خان،مفتی محمد حسیب قادری،حافظ محمد رفیق قادری،حافظ محمد عدیل عارف مہر،قاری محمد اعجاز احمد نقشبندی،حافظ اللہ دیہ نورانی اور دیگر نے خطاب کیا۔
مدارس اور دینی حلقوں کی آواز کو کسی صورت دبنے نہیں دیں گے: اکبر نقشبندی
Sep 01, 2021