سرفراز نواز کا رمیز راجہ پر بھارت نواز ہونے کا الزام

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر اور ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے رمیز راجہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بنائے جانے کے فیصلے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے ان پر بھارت نواز ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔سرفراز نواز نے لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نواز رمیز راجہ کو کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بنانا کسی طور پر بھی درست نہیں ہوگا، انہوں نے بگ تھری منصوبے میں بھارت کی بھرپور حمایت کی تھی۔انہوں نے کہاکہ احسان مانی کو بطور چیئرمین عمران خان کی بات مانتے ہوئے ورلڈ کپ تک اپنے عہدے پر کام کرنا چاہیے تھا۔سرفراز نواز کا مزید کہنا تھا کہ ماجد خان، سلیم الطاف، ظہیر عباس کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کیلئے موزوں امیدوار ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...