طالبہ زیادتی کیس، متاثرہ لڑکی، ملزمان کا پولی گرافک ٹیسٹ کروایا جا ئیگا

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں مدرسہ کی طالبہ سے زیادتی اور تشددکے معاملے پرمقدمہ کی تفتیش کے حوالے سے رات گئے سی پی او محمد احسن یونس کی زیر صدارت اجلاس ہواایس ایس پی آپریشنز رائے مظہر اقبال، ایس ایس پی انویسٹی گیشنزغضنفر علی شاہ ، ایس پی ہیڈ کوارٹرذنیرہ اظفر، ایس پی راول ضیاء الدین احمد، ڈی ایس پی سٹی، ایس ایچ او ویمن و ایس ایچ او پیرودھائی اور تفتیشی افسر نے شرکت کی ایف آئی آر کے مطابق واقعہ 15 اگست کو پیش آیا جبکہ واقعہ کی رپورٹ 17 اگست کو کی گئی جس پر اسی روز مقدمہ درج کر کے متاثرہ لڑکی کے میڈیکل کے لئے ہسپتال سے رجوع کیا گیا لیڈی ڈاکٹر نے معزز عدالت کی اجازت کے بعد میڈیکل کروائے جانے کا کہا جس پر 18 اگست کو معزز عدالت کی اجازت کے بعدمتاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروایا گیا میڈیکل کے بعد لیڈی ڈاکٹر کی رپورٹ کو پولیس مثل مقدمہ کا حصہ بنایا گیا ہے،مقدمہ کی تفتیش کے لئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی زیر نگرانی سپیشل ٹیم بنائی گئی ہے جس میں ایس پی ہیڈکوارٹر ذنیرہ اظفر، ایس پی راول ضیاء الدین احمد، ڈی ایس پی سٹی عصر علی، ایس ایچ او پیر ودھائی، ایس ایچ او ویمن اور تفتیشی افسر شامل ہیں مقدمہ میں متاثرہ لڑکی اور دونوں ملزمان کا پولی گرافک ٹیسٹ کروایا جائے گا جبکہ ملزم شاہنواز کا پوٹینسی ٹیسٹ کروایا جائے گا اور ملزم سے اسلحہ کی برآمدگی کے لئے بھی تفتیش کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن