لاہور(سپورٹس ڈیسک) ٹوکیو پیرالمپکس میں کیوبا نے اتھلیٹکس مقابلوں میں دو طلائی تمغے جیت لئے ہیں۔پیرالمپکس کے دلچسپ مقابلے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں جاری ہیں۔ اتھلیٹکس مقابلوں میں کیوبا کے روبیل یانکیل نے مینز لانگ جمپ اور ایلیاس عمارا نے ویمنز 400 میٹر دوڑ میں سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ویمنز ڈسکس تھرو میں چین کی لیانگ من ڑانگ، مینز 1500 میٹر دوڑ میں برازیل کے یلسٹن جیکس، ویمنز جیولن تھرو میں ایران کی ہاشیمہ معاوی، مینز 200 میٹر دوڑ میں فن لینڈ کے ٹونی بشپ، مینز شاٹ پٹ میں روس کے ولادیمر ویریڈوف اور مینز 400 میٹر دوڑ میں آسٹریلیا کے جیمز ٹرنر نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔