لاہور(سپورٹس ڈیسک) یوایس اوپن کی دفاعی چیمپئن جاپان کی نائومی اوساکا نے فرنچ اوپن میں دستبرداری کے بعد پہلی کامیابی حاصل کرلی ۔ تھرڈ سیڈ 23سالہ اوساکا نے چیک کی عالمی نمبر 87میری بوزکووا کو یو ایس اوپن کے پہلے رائونڈ میں چھ چار اور چھ ایک سے شکست دی ۔وہ دوسرے رائونڈ میں عالمی نمبر 145سربیا کی اوگلا ڈینی لووک کا مقابلہ کرینگی ۔ پاکستان کے کھلاڑی اعصام الحق قریشی اور جونی اومارا پر مشتمل جوڑی پہلے رائونڈ میں ایریل بہار اور گونزالو اسکو بار پر مشتمل جوڑی کا مقابلہ کریگی ۔ مینز سنگلز میں رچرڈ بوٹسٹا آگٹ نے نک کر جیئس کوپہلے رائونڈ میں چھ تین ‘چھ چار اور چھ صفر سے شکست دیدی ۔ رچرڈ گاسکٹ کو ڈی مدیدیو نے چھ چار ‘چھ تین اور چھ ایک سے ہرا دیا ۔ ویمنز سنگلز میں انجلیق کربر نے ڈی یاستری تین چھ ‘چھ چار اور سات تین‘ وکٹوریہ آزارینکا نے ٹی مارٹن کووا کو چھ چار اور چھ صفراور ایلینا سویتو لینا نے آر مرینو کو چھ دو اور چھ تین سے ہرا دیا ۔
یو ایس اوپن : نائومی اوساکا ‘انجلیق کربر‘وکٹوریہ آزارینکا کامیاب
Sep 01, 2021