جام پور( جام احمد علی آرائیں سے )بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ لیویز کو پنجاب پولیس میں ضم کر نے کے لئے آئی جی پنجاب نے چار اعلیٰ سطحی کمیٹیاں تشکیل دے کر نوٹی فکیشن جاری کر دیا کمیٹیاں تحصیل کوہ سلیمان اور راجن پور کے قبائلی علاقوں میں سٹرکچر اور انتظامی امور پر 30 ستمبر تک مفصل رپورٹ مرتب کریں گی اور 3 ستمبر سے ہر جمعہ کے روز آئی جی پنجاب کو پراگرس سے آگاہ کریں گی اس سلسلہ میں مزید تفصیل کے مطابق آئی جی پنجاب پولیس کی طرف سے 30 اگست کو جاری کئے جا نے والے نوٹیفکیشن نمبر 227 میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت کے مطابق تحصیل کوہ سلیمان ڈیرہ غازیخان اور راجن پور کے قبائلی علاقوں کے انتظامی امور اور بلوچ لیویز اور بارڈر ملٹری پولیس فورس کو پنجاب پولیس میں ضم کر نے کے فیصلہ پر عملدرآمد کے لئے ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ کی سربراہی میں ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب،ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز،ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ فسٹ،سیکنڈ اورریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دے کر نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے جس میں بی ایم پی،بلوچ لیویز میں خالی آسامیوں پر بھرتیاں،ضم کر نے کی پالیسی کے قوانین کی تیاری،بی ایم پی،بلوچ لیویز کے افسران کی پنجاب پولیس میں متبادل افسر کے طور پر رینکنگ کا عہدہ،جدید اسلحہ اور آلات کی فراہمی،جدید تقاضوں کے مطابق بی ایم پی،بلوچ لیویز کے ملازمین کی رینجرز اور پاک آرمی کے ذریعے پیشہ وارانہ تربیت اور بی ایم پی کے تھانوں میں جدید انفراسٹر کچر کی فراہمی کے حوالے سے ہر پہلو سے غور و خوض کے بعد مفصل رپورٹ 30 ستمبر تک مکمل کر نے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
بی ایم پی، بلوچ لیویز، پنجاب پولیس کا انضمام،4 اعلیٰ سطحی کمیٹیاں تشکیل
Sep 01, 2021