میاں چنوں (خبر نگار) بااثر سیاسی شخصیت کے ایماء پر تھانہ تلمبہ پولیس کے نجی ٹارچر سیل میں مبینہ ڈکیتی کے الزام میں چار روز سے تین افراد غیر قانونی حراست میں قید ورثاء کا شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق کے نواحی گاؤں چک نمبر 17 ایٹ بی آر کے رہائشیوں راؤ انور، راؤ بلال صوبیدار ( ر) راؤ جمیل راؤ عدیل راؤ محبت علی ودیگر نے پولیس تھانہ تلمبہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس تھانہ تلمبہ نے ہمارے تین لڑکوں نبیل انور، محمد کاشف ،محمد مبین کو سیاسی مداخلت پر مبینہ طور پر ڈکیتی کے جھوٹے الزام میں گرفتار کیا ہوا ہے روز سے گرفتار افراد تھانہ تلمبہ پولیس کی غیر قانونی حراست میں ہیں پولیس تھانہ تلمبہ نے کوئی ایف آئی آر درج کی اور نہ ہی وہ حوالات میں ہیں. گرفتار افراد کو نامعلوم جگہ پر نجی ٹارچر سیل میں رکھا ہوا ہے ,.مظاہرین نے کہا کہ تینوں لڑکے بے گناہ اور محنت مزدوری کرنے والے ہیں ہمیں انصاف دیا جائے میرٹ پر تفتیش کی جائے تاکہ تینوں کی بے گناہی ثابت ہو. دوسری طرف پولیس نے اپنا دیتے ہوئے کہا کہ تینوں لڑکوں نے راہگیر سے ڈکیتی کی ہے جنکے خلاف مدعی نے درخواست دی ہے. تفیش جاری ہے. مزید تفتیش کے بعد تمام حقائق ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے شیئر کریں گے۔