نیپرا ہیڈکواٹرز میں کرنٹ لگنے کے حادثات کی روک تھام بارے اجلاس

 اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)نیپرا ہیڈکواٹرز میں کرنٹ لگنے کے مہلک حادثات کی روک تھام کے حوالے سے چئیرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، نیپرااجلاس میں ممبر بلوچستان رحمت اللہ بلوچ اور ممبر کے پی انجئنیر مقصود انور خان بھی موجود تھے، نیپرااجلاس میں جنریشن، ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے سربراہان نے شرکت کی ، نیپرا مختلف کمپنیوں کے سربراہان نے ملازمین و صارفین کی حفاظت کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالی اور مختلف تجاویز بھی دی ، نیپرااتھارٹی نے لائسنسیز کو سیفٹی ڈائریکٹوریٹ قائم کرنے اور سیفٹی سسٹم کو ڈیجیٹلائز کرنے کی ہدایت کی، نیپرا اتھارٹی نے لائسنسیز کو فیلڈ ملازمین کے لئے ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کروانے کی ہدایت بھی دی۔

ای پیپر دی نیشن