بلاول عوام کے خیرخواہ ہوتے تو پی ڈی ایم کو خیر باد نہ کہتے:سعد خورشید کانجو

ملتان (سپیشل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے ڈویژنل انفارمیشن سیکرٹری سعد خورشید خان کانجو نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری عوام کے خیرخواہ ہوتے تو پی ڈی ایم کو خیر باد نہ کہتے لیکن پی ڈی ایم عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ملک گیر تحریک چلائے گی یہ بات انہوں نے ڈویژنل جنرل سیکرٹری سوشل میڈیا ٹیم میاں محمد اویس کو نوٹیفکیشن دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہی۔ سعد خورشید کانجو نے مزید کہا کہ میاں نوازشریف، میاں شہباز شریف کی قیادت میں پی ڈی ایم چور دروازے سے آنے والے نالائق حکمرانوں کو ایوانوں سے باہر نکال پھینکے گی ابھی تحریک کا آغاز نہیں ہوا اور عمران خان نے اپنی ڈوبتی کشتی کو بچانے کے لئے (ن) لیگ کی قیادت سے رابطے تیز کردیئے ہیں ۔اس موقع پر نومنتخب ڈویژنل جنرل سیکرٹری سوشل میڈیا ٹیم میاں محمد اویس نے کہا کہ  قیادت نے مجھ پر اعتماد کیا ہے اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔ اس موقع پر جمیل عباسی، آصف قریشی ،ولی شیروانی ،اظہر قیوم ،اعجاز دب، حاجی علی شہزاد رانا عدنان و دیگر موجود تھے ۔

ای پیپر دی نیشن