اسلام آباد(نا مہ نگار)پاکستانی ای اینڈ پی کمپنیز کنسورشیم جس میں آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ، ماری پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈاور گورنمنٹ ہولڈنگز(پرائیویٹ) لمیٹڈ اور پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ بطور آپریٹر نے ابوظہبی میں ہونے والی بولیوں کے دوسرے مسابقتی مرحلے میں آف شور بلاک5 حاصل کرلیا ہے۔یہ آف شوربلاک 6223 مربع کلومیٹر کے رقبے پر محیط ہے اورابوظہبی شہر سے 100 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔ ایکسپلوریشن کنسیشن معاہدے پر کنسورشیم کی جانب سے ایم ڈی و سی ای او پی پی ایل معین رضا خان اور متحدہ عرب امارات کے وزیر صنعت و جدید ٹیکنالوجی اور ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور گروپ سی ای اومحترم ڈاکٹر سلطان احمد الجابرنے دستخط کئے۔ وفاقی وزیرِ توانائی حماد اظہر نے کہا کہ اگرچہ پاکستان اورمتحدہ عرب امارات طویل اور دوستانہ دوطرفہ تعلقات رکھتے ہیں لیکن یہ ایوارڈ توانائی کے حوالے سے دونوں ملکوں کے لئے ایک نئی شروعات ہے۔
پاکستانی ای اینڈ پی کمپنیز کنسورشیم نے ابوظہبی میں آف شور بلاک5 حاصل کرلیا
Sep 01, 2021