شاہ جمال(نامہ نگار)بڑھتی مہنگائی سے عام آدمی زندہ درگور تحریک انصاف کے لئیے مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے وزیر اعظم عوام کو ریلیف دیں.ان خیالات کا اظہار راہنما تحریک انصاف ‘ میاں سلیم اصغر مکول نے شاہجمال کی سماجی شخصیت یاسین ابرار سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ عام آدمی کو زر مبادلہ کے ذخائر اور معیشت سے کوئی سروکار نہیں‘ اشیائے خوردونوش عام آدمی کی پہنچ سے بہت دور جبکہ روز گار نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے بے وسیلہ عام غریب کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے جو کہ تحریک انصاف کی حکومت کے لئیے الارمنگ پوزیشن ہے یہی صورتحال رہی تو آئندہ تحریک انصاف کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
بلاول بھٹو کا ملتان آمد پر شاندار استقبال کیا جائیگا: پیپلز یوتھ
Sep 01, 2021