عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکاہے :لیاقت علی گلزار 

 فیروزوالا ( نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن)  پی پی 139 کے نائب صدر چوہدری لیاقت علی گلزار نے کہا ہے کہ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکاہے ۔ن لیگ کی قیادت کے خلاف سازشیں عوام کو قابل قبول نہیں، حکومتی وزیر مشیر میاں محمد نواز شریف کے خلاف محاذ آرائی کو بڑھا کر جس طرح کی بیان بازی کررہے ہیں اس کا واحد مقصد عوام کی توجہ بنیادی مسائل سے ہٹانا اور اپوزیشن جماعتوں کو الجھانا ہے تاکہ حکومتی نااہلی سے توجہ ہٹی رہ سکے مگر نااہل ٹولے کے تمام تر منفی ہتھکنڈے عوام باخوبی سمجھتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن