دراز نے 5ہزار سے زائد  سیلرز کو ڈی لسٹ کردیا

Sep 01, 2021

لاہور(کامرس ڈیسک)دراز جس کے 15ملین ماہانہ صارفین ہیںاور ای ریٹیل مارکیٹ کے میدان میںغلبہ حاصل کرنے والی اس کمپنی نے ان خطوط پر ایک انتہائی اہم قدم اٹھایا ہے ۔جیسا کہ دراز کو تیزی سے پذیرائی مل رہی ہے اور صارفین ’’صارف جائزہ‘‘کے ایک طاقتور ای کامرس ٹولز کی مدد سے تیزی سے خریداری سے متعلق فیصلے کررہے ہیں۔یہ وہ مقام ہے جہاںای کامرس جائنٹ نے صارف تجربے کے ساتھ ساتھ خدمات کے معیار کی بہتری کیلئے بھی انتہائی اہم اقدام اٹھایا ہے۔دراز نے اپنے پلیٹ فارم سے 5ہزار سے زائد سیلرز کو ہٹا کرفروخت کنندہ کی جگہ کو بہتر بنانے کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں۔یہ کوئی جلد بازی میں کیا گیا فیصلہ نہیںتھا کیونکہ ڈی لسٹنگ کا عمل چند ضروری عوامل پر منحصر ہے ۔

مزیدخبریں