دانش کنیریا کیس؛ پی سی بی کا عدالت کے دائرہ سماعت پر اعتراض

کراچی(یواین پی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے دانش کنیریا کیس میں عدالت کے دائرہ سماعت پر سوال اٹھادیا۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں جسٹس یوسف علی سعید پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو سابق ٹیسٹ کرکٹر دانش کنیریا کی درخواست کی سماعت ہوئی، پاکستان کرکٹ بورڈ نے عدالت کے دائرہ سماعت پر سوال اٹھادیا، پی سی بی کے وکیل تفضل رضوی ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ دانش کنیریا کا جرم انگلینڈ میں ہوا،سزا بھی وہاں کی عدالت نے دی۔ دانش کنیریا کے کیس میں پی سی بی کا کوئی کردار ہی نہیں بنتا، کنیریا کیخلاف الزام کائونٹی نے لگایا، وہ پاکستان کی نمائندگی نہیں کررہے تھے، عدالت نے موقف سننے کے بعد سماعت غیر معینہ مدت کیلیے ملتوی کردی۔دائر درخواست میں دانش کنیریا نے موقف اپنایا تھا کہ پی سی بی میری بحالی کی کوشش نہیں کررہا۔

ای پیپر دی نیشن