شجاع آباد( سٹی رپورٹر)نائب صدر آل پاکستان کسان اتحاد رانا عبدالرزاق نون نے کہا کہ کاشت کاروں کو کھاد بیج زراعی لوازمات پر کمی دی جائے کپاس کا ریٹ 5800,سے بڑھا کر 8000من کیا جائے۔ کسانوں کیلئے حکومت بجلی کے یونٹ پر بھی کمی کریں کسانوں کو ریلیف پیکج دیا جائے۔ وزیراعظم عمران خان کسانوں کیلئے کوئی سبسڈی کا اعلان کریں۔