گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)فانڈرز اتحاد گولڈن گروپ کے قائدین نے کہاہے کہ گروپ نے ہرسیکٹر میں بہترین خدمات انجام دینے والے باصلاحیت اور پرعزم ایگزیکٹو امیدوار میدان میں اتارے ہیں جوکہ انشااللہ منتخب ہوکر اپنی بصیرت سے چیمبر کی تقدیر بدل دیں گے، ہم نے ایگزیکٹو امیدواروں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیاہے، کوئی کسی کا رشتہ دار نہیں، سب کا تعلق فانڈرز اتحاد گولڈن فیملی سے ہے، سب ایک دوسرے کا دست وبازو بنیں گے، بزنس کمیونٹی کی مشاورت سے آگے بڑھیں گے۔ قائدین نے مزیدکہاکہ فانڈرز اتحادگولڈن گروپ بزنس کمیونٹی کی امنگوں کاترجمان ہے، ڈرائنگ روم سیاست، سیٹوں کی بندربانٹ اور اپنوں کو نوازنے سے چیمبر کا بڑا نقصان ہوا جس کے ازالہ کا وقت آن پہنچا ہے، بزنس کمیونٹی نے برسراقتدار گروپ کے نام نہاد قائدین کے رویوں سے بغاوت کردی اور باشعور لوگ جوق درجوق ہمارے قافلہ میں شامل ہورہے ہیں، ووٹرز کی اکثریت برسراقتدار ٹولہ جوکہ اب چند لمحوں کا مہمان رہ گیا۔رہنماں نے مزید کہاکہ صدرچیمبر اور ان کی ٹیم اپنی ناکامیوں کونہیں چھپاسکتی کیونکہ انہوںنے ایک بھی ایسا کام نہیں کیا جس کا کریڈٹ لے سکیں۔، جن دوتین منصوبوں کا یہ چورن بیچ رہے ہیں وہ بھی ہمارے دور میں نمایاں ہوئے جس وقت عامررحمن چیئرمین جی ڈی اے اورعاصم انیس صدرچیمبر تھے، موجودہ رجیم کا موٹروے لنک، یونیورسٹی اور چلڈرن ہسپتال کے منصوبہ سے دوردور تک کوئی واسطہ نہیں۔