گوادر(بیورو رپورٹ)سیکریٹری زراعت قمبر بلوچ دشتی کا زراعت آفس گوادر کا دورہ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت گوادر مراد علی بشمول مختلف سیکشنز آفیسران اور ملازمین نے ان کا استقبال کیا اس موقع پر سیکریٹری زراعت قمبر بلوچ دشتی نے افسران اور ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع گوادر اور بلوچستان کے دیگر اضلاع میں حکومت اور اعلیٰ احکام زراعت کیلئے خاص دلچسپی رکھتے ہوئے عملی اقدامات اٹھا رہا ہے زمینداران اور کسانوں کی رجسٹریشن کا عمل بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے چونکہ زراعت انسانی زندگی کا ایک انتہائی اہم جز ہے اسے فروغ دینے کیلئے محکمہ زراعت اور حکومت بلوچستان اپنے وسیع تر مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس پر عملی کام کر رہا ہے انھوں نے کہا کہ زمینداران اور کسانوں کے مسائل حل کیلئے یقینی اقدامات اٹھا رہے ہیں ضلع گوادر میں بھی عنقریب محکمہ زراعت کی طرف سے مختلف پروجیکٹ لانچ کئے جا رہے ہیں جو یہاں کے لوگوں کی مفادات میں بہتر ثابت ہونگے،اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن محبوب علی، ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر منیجمنٹ چاکر خان بلوچ، آفیسران زراعت نزیر بلوچ، امین اللہ بلوچ، مصدق خالد بلوچ، بیبگر بلوچ، سنجر علی بلوچ، واٹر منیجمنٹ آفیسر ناصر علی بلوچ ھی موجود تھے.دریں اثناء آخر میں سیکریٹری زراعت نے زراعت آفس گوادر میں پلانٹیشن بھی کی۔
زمینداروں کے مسائل کیلئے مزید اقدامات اٹھائے جائینگے، قمبر بلوچ دشتی
Sep 01, 2021