مینارِ پاکستان ہراسگی کیس، عائشہ اکرم ملزمان کی شناخت کیلئے جیل پہنچ گئیں

Sep 01, 2021 | 12:49

ویب ڈیسک

لاہور: مینارِ پاکستان ہراسگی کیس میں متاثرہ خاتون ٹک ٹاکر ملزمان کی شناخت کیلئے جیل پہنچ گئی ہیں۔ شناخت پریڈ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق مینارِ پاکستان میں 14 اگست کے روز درجنوں افراد نے خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو ہراساں کیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ حکومت نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا تھا۔
ہراسگی سے متاثرہ خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم آج ملزمان کی شناخت پریڈ کیلئے جیل پہنچ گئی ہیں جہاں انہیں ملزمان کی شناخت کرائی جائے گی۔ ملزمان کی شناخت کے بعد مینارِ پاکستان ہراسگی کیس کی تحقیقات آگے بڑھائی جائیں گی۔ 
خیال رہے کہ اِس سے قبل مینارِ پاکستان ہراسگی کیس میں ٹک ٹاکر خاتون سے سیکڑوں افراد نے بد تمیزی کی تاہم عائشہ اکرم نے ملزمان کی شناخت سے معذرت کرتے ہوئے گزشتہ ماہ جیل آمد سے انکار کردیا تھا۔ گریٹر اقبال پارک میں عائشہ اکرم سے دست درازی کی گئی جس پر پولیس نے 144 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کی شناخت پریڈ 28 اگست کو ہونا تھی جو ٹک ٹاکر خاتون کی جیل میں آمد سے معذرت کے باعث ملتوی کرنی پڑی۔

گزشتہ ماہ 14 اگست کو قبل جشنِ آزادی کے موقعے پر یوٹیوب چینل کیلئے ویڈیو بنانے کی خواہش مند عائشہ اکرم پر درجنوں افراد نے حملہ کردیا، چھیڑ چھاڑ، بد تمیزی اور دست درازی کی، کپڑے بھی پھاڑ دئیے۔واقعے کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرم مدد کیلئے چیختی چلاتی نظر آئیں۔ جس کے بعد 18 سے 30 سال تک جوان العمر افراد کو گرفتار کیا گیا جن سے تفتیش آج بھی جاری ہے۔ 

مزیدخبریں