اگست میں برآمدات میں گزشتہ سال اگست کے مقابلےمیں 43 فیصد اضافہ ہوا ہے:مشیر تجارت عبدالرازاق داؤد

Sep 01, 2021 | 22:38

ویب ڈیسک

مشیر تجارت عبدالرازاق داؤد نےکہا ہےکہ اگست میں برآمدات میں گزشتہ سال اگست کے مقابلےمیں 43 فیصد اضافہ ہوا ہے.اپنےٹویٹر پیغام میں انہوں نےکہا کہ اگست 2021 میں کُل برآمدات کا حجم 2 ارب 25 کروڑ 70 لاکھ ڈالررہا۔ جبکہ برآمدات کا ہدف 2 ارب 40 کروڑ ڈالررکھا گیا تھا. انہوں نے کہا کہ اگست 2020 میں کل برآمدات 1 ارب 58 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی تھیں اس طرح رواں سال اگست میں برآمدات میں گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 43 فیصد اضافہ ہوا.

مزیدخبریں